QR CodeQR Code

لیبیا کے قریب سمندر میں کشتی کا انجن پھٹنے سے 45 افراد ہلاک

20 Aug 2020 10:30

غیر قانونی تارکین وطن بالعموم اٹلی اور مالٹا کے راستے یورپ جانے کے لیے لیبیا کا ساحل استعمال کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لیبیا کے قریب سمندر میں کشتی کا انجن پھٹنے سے 45 افراد ہلاک ہو گئے ، اقوام متحدہ کے مطابق مرنے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ واقعہ لیبیا کی بندرگاہ زوارا کے قریب پیر کو پیش آیا، 37 افراد کو ماہی گیروں نے بچا لیا جن میں سے زیادہ تر کا تعلق افریقی ممالک سے ہے، یہ تمام افراد زیرحراست ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق یہ اس سال سمندر میں پیش آنے والا اب تک کا سب خوفناک حادثہ ہے۔ غیر قانونی تارکین وطن بالعموم اٹلی اور مالٹا کے راستے یورپ جانے کے لیے لیبیا کا ساحل استعمال کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 881401

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/881401/لیبیا-کے-قریب-سمندر-میں-کشتی-کا-انجن-پھٹنے-سے-45-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org