0
Saturday 30 Jul 2011 00:18

شریف برادران حکومت عدلیہ کشیدگی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، شجاعت حسین

شریف برادران حکومت عدلیہ کشیدگی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، شجاعت حسین
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ شریف برادران حکومت اور عدلیہ کے درمیان غلط فہمیوں کو ہوا دیکر سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ پنجاب حکومت خود دہشتگرد ہے جبکہ پاکستان کے کسی مدرسے میں عسکری تربیت نہیں دی جاتی۔ اس امر کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ عدلیہ اور حکومت میں ٹکراﺅ کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں اور عدلیہ اور انتظامیہ کو اپنے اپنے دائرہ کار میں رہنا چاہیے جبکہ کچھ لوگ عدلیہ اور حکومت محاذ آرائی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، جنہوں نے ماضی میں سپریم کورٹ پر حملے کروائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب ملک کے 65 فیصد حصے پر قابض بن کر بیٹھے ہوئے ہیں اور میاں نواز شریف شہید بننے کی کوشش تو کرتے ہیں، مگر ان کو خطرہ ہے کہ ان کے پیچھے کوئی کھڑا نہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو پورا حق حاصل ہے کہ وہ اپنے پانچ سال پورے کرے۔ چوہدری شجاعت حسین نے رائے ونڈ کو دہشتگردی کا مرکز قرار دیئے جانے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تبلیغی جماعت کا مرکز دہشتگردی اور تشدد کا اڈا نہیں ہے اور یہاں پر امن کا درس دیا جاتا ہے، جبکہ پاکستان کے کسی بھی مدرسے میں عسکری تربیت نہیں دی جاتی اور رائے ونڈ کا اجتماع حج کے بعد دوسرا بڑا اجتماع ہے، جہاں غریبوں سے لیکر شاہی خاندانوں کے لوگ بھی شرکت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ کے تبلیغی مرکز میں امن کا پیغام دیا جاتا ہے، جبکہ پنجاب حکومت خود دہشتگرد ہے وہ دہشتگردی کیسے روک سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 88143
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش