0
Thursday 20 Aug 2020 14:17
کراچی کے مزید ٹکڑے ہونگے

سندھ کابینہ نے نیا کیماڑی ضلع بنانے کی منظوری دیدی

سندھ کابینہ نے نیا کیماڑی ضلع بنانے کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے مزید ٹکڑے ہونگے، سندھ کابینہ نے ضلع کیماڑی کے نام سے ساتواں ضلع بنانے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا، جس میں صوبائی وزرا، مشیر، چیف سیکریٹری،متعلقہ سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ ٹرسٹ ایکٹ 2020 منظور کر لیا گیا، سندھ ٹرسٹ ایکٹ کو ایف اے ٹی ایف کے مطابق بنایا گیا ہے۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ قانون میں منی لانڈرنگ کو روکنے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔ صوبائی کابینہ نے اجلاس میں کیماڑی ضلع بنانے کی منظوری دے دی۔ کیماڑی ضلع میں سائٹ، بلدیہ، ہاربر اور ماڑی پور کو شامل کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔

سندھ کابینہ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اس وقت غربی میں 7 سب ڈویژنز منگھوپیر، سائٹ، بلدیہ، اورنگی، مومن آباد، ہاربر اور ماڑی پور شامل ہیں، آبادی کے حساب سے ضلع غربی پورے سندھ میں بڑا ضلع ہے۔ اجلاس میں کچھ وزرا نے خیرپور کو بھی 2 ڈسٹرکٹ میں تقسیم کرنے کی تجویز دی۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ضلع جنوبی کو ڈسٹرکٹ کراچی کا نام دینے کی تجویز کے ساتھ شہر قائد کے اضلاع کو وہاں کے مشہور علاقوں کے نام دیے جانے کی بھی تجویز دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 881446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش