0
Thursday 20 Aug 2020 19:16

چیلنجز بہت ہیں 2 سال میں ملک کو تبدیل نہیں کرسکتے، شبلی فراز

چیلنجز بہت ہیں 2 سال میں ملک کو تبدیل نہیں کرسکتے، شبلی فراز
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ چیلنجز بہت ہیں 2 سال میں ملک کو تبدیل نہیں کر سکتے۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہمیں بحران کا شکار معیشت ملی تھی، معاشی حالات ٹھیک کرنے میں وقت لگا، کورونا نے پوری دنیا کی معیشت کو نقصان پہنچایا، چیلنجز بہت ہیں، 2 سال میں ملک کو تبدیل نہیں کرسکتے۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوجوان نسل کے مستقبل کے امین ہیں، عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد کے بعد ایک نیا دور شروع ہوا، مفاد پرستی اور کرپشن کی سیاست آخری سسکیاں لے رہی ہے، اب عوام کی خدمت اور ملک کو آگے لے جانے کی سیاست ہوگی، کورونا کے بعد ملکی معیشت بہترہو رہی ہے، تعمیراتی صنعت کھلنے سے لوگوں کو روزگار ملے گا، مہنگائی، ذخیرہ اندوزی کو روکنا ہماری زمہ داری ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں، دو سالہ کارکردگی پر کابینہ کے ارکان عوام اور میڈیا کے سامنے پیش ہوئے ہیں، ہر وزیر میڈیا کے سوالوں کا جواب دے گا، ہر وزارت کو اس کا پابند کر رہے ہیں، وزیراعظم کی کوشش ہے عوام کو کارکردگی بتائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا واجبات میں سے 80 فیصد ادا کر دیئے گئے ہیں، 20 فیصد واجبات بھی جلد ادا کردیئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 881493
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش