0
Thursday 20 Aug 2020 21:14

مذہبی اقامتی مدارس و اداروں کو بھی کھولنے کی اجازت دی جائے، مولانا عبدالقیوم قاسمی

مذہبی اقامتی مدارس و اداروں کو بھی کھولنے کی اجازت دی جائے، مولانا عبدالقیوم قاسمی
اسلام ٹائمز۔ مولانا شیخ عبدالقیوم قاسمی نے کہا کہ مذہبی مقامات کے ساتھ ساتھ اب مذہبی اقامتی مدارس و اداروں کو بھی کھولنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس دینیہ میں نظام زندگی ایک مشترکہ گھرانے کی طرح ہوتا ہے لہٰذا یہاں کورونا سے بچنا زیادہ آسان ہے۔ وادی کشمیر کے معروف دینی تعلیمی مرکز دارالعلوم شیری بارہمولہ کے مہتمم مولانا شیخ عبدالقیوم قاسمی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مدارس دینیہ کا نظام عام اسکولوں کی طرح نہیں ہوتا ہے جن میں روزانہ آنا جانا اور عام لوگوں کے ساتھ اختلاط ہو بلکہ ان مدارس کا سسٹم مشترکہ گھرانوں کی طرح ہوتا ہے، ان میں طلباء و اسٹاف ممبران کے لئے تمام تر اقامتی و رہائشی، خورد و نوش اور طبی سہولیات و کھیل کود کا سارا انتظام چہار دیواری کے اندر ہی دستیاب ہوتا ہے لہٰذا ان مدارس میں رہنے والوں کو بیرونی وبائی اثرات سے بچائے رکھنا بہت آسان ہے۔

مولانا شیخ عبدالقیوم قاسمی نے کہا کہ بہت مناسب اور حالات کا تقاضا ہے کہ اقامتی مدارس دینیہ و اداروں کو تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اور طبی ماہرین کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کھولنے کی اجازت دی جانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ لگاتار بند رہنے کی وجہ سے مدارس دینیہ کے طلباء کا ایسا زبردست تعلیمی نقصان ہو رہا ہے جس کی تلافی مشکل اور نا ممکن ہے کیونکہ عصری اسکولوں کی طرح ان مدارس کے طلباء کو ٹیوشن وغیرہ کی سہولت بھی دستیاب نہیں ہوتی ہیں لہذا ہماری متعلقہ حکام سے گذارش ہے کہ اس بارے میں کچھ اقدام کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 881504
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش