QR CodeQR Code

لاہور، محرم الحرام کے انتظامات کیلئے 20 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کے ٹھیکے جاری

20 Aug 2020 22:18

محرم الحرام کی مناسبت سے 650 سے زائد جلوسوں کے روٹس پر سول و الیکٹریکل ورک کے ٹینڈرز کھول دیئے گئے ہیں، 5 ہزار 500 مجالس کیلئے عارضی لائیٹس اور جنریٹرز کے انتظامات کیے جائیں گے۔ جلوسوں کے روٹس پر 5 کروڑ سے زائد کا سول ورک ہوگا جبکہ 15 کروڑ سے زائد لاگت کے الیکٹریکل ورک کے ٹینڈرز کھول دیئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور نے محرم الحرام کے انتظامات کیلئے 20 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کے ٹھیکے دیدیئے۔ 650 جلوسوں اور 5 ہزار 500 سے زائد مجالس کے انتظامات کیلئے ایم سی ایل نے ٹینڈرز جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کی مناسبت سے 650 سے زائد جلوسوں کے روٹس پر سول و الیکٹریکل ورک کے ٹینڈرز کھول دیئے گئے ہیں، 5 ہزار 500 مجالس کیلئے عارضی لائیٹس اور جنریٹرز کے انتظامات کیے جائیں گے۔ جلوسوں کے روٹس پر 5 کروڑ سے زائد کا سول ورک ہوگا جبکہ 15 کروڑ سے زائد لاگت کے الیکٹریکل ورک کے ٹینڈرز کھول دیئے گئے ہیں۔ امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر پیچ ورکس اور سٹریٹ لائٹس کی تنصیب ہوگی۔

لاہور کے عزیز بھٹی زون کی امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹس پر 70 لاکھ 50 ہزار سے سول و الیکٹریکل ورک ہوگا، واہگہ زون میں 84 لاکھ کی لاگت سے تین روٹس پر سول و الیکٹریکل ورک ہوگا، ٹھوکر نیاز بیگ چوک سے نیاز بیگ گاؤں تک سڑک کی بحالی کیلئے 27 لاکھ کے ٹینڈرز کھولے گئے ہیں۔ رائیونڈ سٹی میں جلوس کے روٹس پر 11 لاکھ سے پیچ ورکس اور سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے ٹینڈرز کھولے گئے ہیں۔ گلبرگ زون میں 16 لاکھ کی لاگت پیچ ورکس اور سٹریٹ لائٹس کی تنصیب ہوگی، شالامار زون میں 18 لاکھ 46 ہزار اور داتا گنج بخش زون میں 49 لاکھ کی لاگت سے سڑکوں پر پیچ ورکس اور اسٹریٹ لائٹس لگیں گی۔ سمن آباد زون کے علاقوں میں 58 لاکھ، راوی زون میں 29 لاکھ 74 سےسول و الیکٹریکل ورک ہوگا، نشتر زون کے علاقوں میں 29 لاکھ سے سڑکوں پر پیچ ورک اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ہوگی، میٹرو پولیٹن کارپوریشن 50 لاکھ کی لاگت سے کنسٹرکشن مٹیریل کی خریداری کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 881516

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/881516/لاہور-محرم-الحرام-کے-انتظامات-کیلئے-20-کروڑ-روپے-ترقیاتی-کاموں-ٹھیکے-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org