0
Thursday 20 Aug 2020 23:03

پنجاب اسمبلی نے عمران خان کے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے اعلان کی تائید کر دی

پنجاب اسمبلی نے عمران خان کے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے اعلان کی تائید کر دی
اسلام ٹائمز۔ رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے عمران خان کے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے بیان کی بھرپور تائید کیلئے قرارداد جمع کروا دی۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی رہنم اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرہ نقوی کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وزیراعظم عمران خان کے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے موقف کی بھرپور تائید کرتا ہے۔ یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے قرارداد میں مزید کہا کہ قبلہ اول کو آزاد کرنے کیلئے تمام مسلمان مشترکہ جدوجہد کریں، یہ ایوان سمجھتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا موقف اصولی اور وزنی ہے کہ اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔
خبر کا کوڈ : 881532
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش