0
Thursday 20 Aug 2020 23:53

کرم، زیڑان یوسف خیل قبائل کا قابضین سے انکی زمین واگزار کرانے کا مطالبہ

کرم، زیڑان یوسف خیل قبائل کا قابضین سے انکی زمین واگزار کرانے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے علاقہ زیڑان یوسف خیل قبائل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں قابضین سے ان کی زمین واگزار کی جائے اور عدالتی احکامات کے مطابق انہیں اپنے حقوق دئیے جائیں۔ پاراچنار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علاقہ زیڑان یوسف خیل کے میر کلاں قبائل کے حسن علی اور مظاہر علی نے کہا کہ عدالت نے ہمارے جائیداد اور شاملات کا فیصلہ ہمارے حق میں کیا ہے، مگر بعض لوگ فراڈ اور دھوکے سے ہماری زمین تقسیم اور فروخت کر رہے ہیں۔ قبائل نے پاک آرمی، پولیس، ضلعی انتظامیہ او دیگر ذمہ دار حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیں اپنے حقوق دئیے جائیں اور عدالتی احکامات کا احترام کیا جائے۔ عدالت نے ہمیں مسجد، امام بارگاہ اور قبرستان کو استعمال کرنے کی اجازت دی ہے، مگر مخالفین اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے ہماری زمینوں کو فروخت کررہے ہیں اور ہمارے معاملات میں بے جا مداخلت کر رہے ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ انہیں قبرستان میں مردے دفنانے سے بھی روکا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 881537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش