0
Thursday 20 Aug 2020 23:24

بزدار حکومت کی کارکردگی پر بے سر و پا تبصرہ تھوک میں پکوڑے تلنے کے مترادف ہے، فیاض چوہان

بزدار حکومت کی کارکردگی پر بے سر و پا تبصرہ تھوک میں پکوڑے تلنے کے مترادف ہے، فیاض چوہان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ن لیگی رہنماوں کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بزدار حکومت کی کارکردگی پر بے سر و پا تبصرہ تھوک میں پکوڑے تلنے کے مترادف ہے، پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کا قائد خود عدالتوں سےمفرور ہے، عدالتیں اور تحقیقاتی ادارے "کوئی جائے تو لے آۓ میری لاکھ دعائیں پائے" کے مصداق انہیں ڈھونڈ رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بچی کھچی ن لیگ اپنے آقاؤں کی مفروری سے توجہ ہٹانے کیلئے لمبی لمبی ہانک رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگی دور میں کسانوں کو گنے کے طے شدہ 180 روپے کی بجائے 130 روپے فی من ریٹ دیا جاتا تھا، اس غبن سے ن لیگی شوگر ملز مالکان نے لاچار کسانوں سے اربوں روپے کی دیہاڑیاں لگائیں۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار شوگر تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کو عوام کے سامنے رکھا۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے حقوق کی باتیں لغاری خاندان کے سپوت کے منہ سے اچھی نہیں لگتیں، پی ٹی آئی حکومت نے بہاولپور کے الحاق کا فیصلہ نئی بننے والی اسمبلی کی صوابدید پر چھوڑ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 881540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش