0
Friday 21 Aug 2020 00:28

حکومت نے کم ریٹ پر طویل مدتی بانڈز جاری کردیئے

حکومت نے کم ریٹ پر طویل مدتی بانڈز جاری کردیئے
اسلام ٹائمز۔ وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت نے کم ریٹ پر طویل مدتی بانڈ جاری کردئیے، 140 ارب کے بجائے 38 ارب کے بانڈز جاری کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی بانڈز کی مدت 3 سے 20 سال ہے جس پر 16.1 ارب کے تین سالہ بانڈ پر 8.19 فیصد سود دیا گیا۔ وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ 12 ارب کے15 سالہ بانڈ پر سود کی شرح 9.91 فیصد ہوگی، 10 ارب کے 20 سالہ بانڈ پر 10.42 فیصد سود دیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ ساڑھے 5 کروڑ کے 10 سالہ بانڈ پر 8.94 فیصد شرح سود ہوگا، ماضی میں پالیسی ریٹ سے ساڑھے 4 فیصد زیادہ ریٹ پر قرضہ لیا گیا۔

ماضی میں بینکوں کو زیادہ فائدہ پہنچایا گیا، 2011 کے بعد پہلی بار 15 سال کا بانڈ جاری کیا گیا، سال 2017 کے بعد 20 سال کی مدت کا بانڈ جاری کیا گیا۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزارت خزانہ میں پروفیشنل ڈیٹ مینجمنٹ ونگ قائم کردیا گیا، حکومت ہر ماہ 140 ارب کے مقامی بانڈز جاری کرے گی۔ بانڈز ضرورت کے مطابق کم شرح سود پر اٹھائے جائیں گے، اسٹیٹ بینک سے قرضوں کے حصول کا سلسلہ بند کردیا۔
خبر کا کوڈ : 881555
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش