0
Friday 21 Aug 2020 08:31

کمیشن نے نہیں بتایا چینی کیوں مہنگی ہوئی، جہانگیر ترین

کمیشن نے نہیں بتایا چینی کیوں مہنگی ہوئی، جہانگیر ترین
اسلام ٹائمز۔ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ عمران خان کی باتیں سن کر بہت ہی خوشی ہوئی اور حوصلہ ملا، میری عمران خان سے رفاقت نہ ہونے کا تاثر ختم ہو گیا، ان کی بڑائی ہے جو میرے لیے ایسی باتیں کیں، وزیراعظم عمران خان سے بڑا تعلق تھا۔ ہم نے اکٹھے جدوجہد کی، ہمارے تعلق کی گہرائی میں اور عمران خان ہی جانتے ہیں، ان کے تاثرات اور جذبات کی میں قدر کرتا ہوں، ان سے تعلق ختم ہونیوالا نہیں، دراڑیں ختم ہو جائیں گی، شوگر کمیشن رپورٹ صحیح نہیں، عجیب الزامات ہیں۔ کمیشن نے نہیں بتایا چینی کیوں مہنگی ہوئی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایک دکھ عمران خان کو ہے اور ایک دکھ مجھ کو بھی ہے کہ ہمارے تعلقات یہاں تک پہنچے، یہ افسوسناک بات ہے، سیاسی جدوجہد، پاناما کیس اور جوڈیشل کمیشن میں ہم ساتھ تھے۔عمران خان اور میں روزانہ اکٹھے ہو کر کام کیا کرتے تھے، ہمارا تعلق بھولنے والا نہیں۔ مجھے وہ چیزیں یاد آتی ہیں، ہمارے بیچ دراڑیں پڑنے کا مجھے بھی افسوس بہت ہے، دراڑیں ختم ہو جائیں گی، دراڑیں ختم ہونے کی خواہش بھی ہے، میں وزیراعظم کے وژن کا سب سے بڑا حمایتی تھا۔ سوچنا ہو گا کہ میرا اور عمران خان کا تعلق ختم ہونے کا کس کو فائدہ ہوا؟ مجھے یقین بھی ہے شوگر کمیشن رپورٹ کی وجہ سے یہ سارا کچھ ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 881575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش