QR CodeQR Code

ٹرمپ نے جوبائیڈن کو امریکیوں کیلئے ڈراؤنا خواب قرار دیدیا

21 Aug 2020 09:23

امریکی صدر کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس نے نصف صدی امریکا کو بیچنے، ملازمتیں ختم کرنے اور امریکیوں کی ملازمتیں دوسرے ممالک کو دینے میں صرف کی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مخالف ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن کو امریکیوں کے لئے ڈراؤنا خواب قرار دے دیا۔ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈیموکریٹس نے نصف صدی امریکا کو بیچنے، ملازمتیں ختم کرنے اور امریکیوں کی ملازمتیں دوسرے ممالک کو دینے میں صرف کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر بائیڈن کی صدارت میں اپنی زندگی کا نظارہ چاہتے ہیں تو شکاگو کے خون سے داغے ہوئے فٹ پاتھ اور منیاپولس میں دھواں دار کھنڈرات کے بارے میں سوچئے اور اپنے شہر میں آنے والے تباہی کا تصور کریں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکی خواب، پاگل پن اور دنیا کے سب سے بڑے ملک کی تباہی کے درمیان دیوار بن چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 881580

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/881580/ٹرمپ-نے-جوبائیڈن-کو-امریکیوں-کیلئے-ڈراو-نا-خواب-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org