0
Friday 21 Aug 2020 13:09

چائنا کے ساتھ ایم او یو سائن کرنے جا رہے ہیں، شیخ رشید

چائنا کے ساتھ ایم او یو سائن کرنے جا رہے ہیں، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آٹا چینی سستے ہونے جا رہے ہیں، تمام ذخیرہ اندازوں کو تباہ کر دیں گے۔ راولپنڈی میں پوسٹ گریجویٹ کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کسی مشکل میں پھنس بھی گیا تو بھی این آر او نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز شہباز شریف کو پھنسانے جا رہی ہے، جو پتھر وہ اپنے ساتھ لائی تھی سب شہباز شریف کی سیاست کو پڑے ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو ٹی وی پر بول رہا ہے سب کے نیب میں کیس ہیں، انہوں نے بتایا کہ حکومت نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے اور وطن واپس لانے کیلئے عدالت جائے گی۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ چائنا کے ساتھ ایم او یو سائن کرنے جا رہے ہیں، چائنا 40 سال کی لیز مانگ رہا ہے، ہم 20 سال کی لیز دینا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار رہیں گے ان کے ساتھ کچھ نہیں ہوگا جبکہ آج کی میٹنگ میں چینی امپورٹ کرنے کا فیصلہ ہو گا۔ شیخ رشید نے پی پی چیئرمین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بچہ ہے، ابھی کچا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم ایل ون بہت بڑا پروجیکٹ ہے۔ پوسٹ گریجویٹ کالج میں تقریب سے خطاب میں شیخ رشید احمد نے بتایا کہ 74 سال میں کینٹ کے علاقے میں یہ سویلین حکومت کا بنایا پہلا کالج ہے اور عمران خان کی حکومت کو کریڈٹ جاتا ہے کہ اس نے یہ کالج پنجاب حکومت کو منتقل کیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ یونیورسٹی بنانا بہت مشکل ہے، لاہور کے کئی چکر لگائے، تاہم راولپنڈی پنجاب کا پہلا شہر ہو گا جہاں 5 یونیورسٹیاں ہوں گی، ان کاکہنا تھا کہ پنڈی کسی وقت تعلیم میں پنجاب میں 27 ویں نمبر پر تھا اب پہلے نمبر پر ہے۔
خبر کا کوڈ : 881594
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش