QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی اتحاد کرپشن میں مزید اضافہ کا باعث بنے گا، اسداللہ بھٹو

21 Aug 2020 13:44

اپنے ایک بیان میں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے کراچی کمیٹی کے متعلق بار بار یوٹرن خود چغلی کھا رہا ہے کہ دال میں ضرور کچھ کالا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو نے پی پی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی معاہدے کو سندھ کے مفادات اور دستور کی شدید خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ کرپشن میں مزید اضافہ کا باعث بنے گا۔ اپنے ایک بیان میں اسداللہ بھٹو نے کہا کہ یہ تینوں جماعتیں گذشتہ دو سالوں سے روزانہ ایک دوسرے کے خلاف بیانات، الزامات اور ایک دوسرے کی حکومت گرانے کی بات کرتے تھے، ابھی اچانک مزید کرپشن کا بازار کرنے کیلئے تینوں اکھٹے ہو گئے ہیں، سندھ کے عوام پوچھتے ہیں کہ گذشتہ دو سالوں جو مؤقف اپنایا ہوا تھا، وہ اچانک تبدیل کیوں ہوگیا؟ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے کراچی کمیٹی کے متعلق بار بار یوٹرن خود چغلی کھا رہا ہے کہ دال میں ضرور کچھ کالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں جماعتوں کو مرکزی، صوبائی و شہری حکومت کو اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے کام کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی دستور وقانونی دائرے میں رہتے ہوئے کرپشن کے خاتمے اور سندھ کے حقوق کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔


خبر کا کوڈ: 881598

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/881598/پیپلز-پارٹی-ایم-کیو-اور-پی-ٹی-آئی-اتحاد-کرپشن-میں-مزید-اضافہ-کا-باعث-بنے-گا-اسداللہ-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org