0
Friday 21 Aug 2020 13:55

چمن سرحد، باب دوستی دو طرفہ آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا

چمن سرحد، باب دوستی دو طرفہ آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ چمن سرحد پر باب دوستی پاکستان اور افغانستان کے باہمی اتفاق سے دوطرفہ پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ سیکورٹی حکام کے مطابق بارڈر 7 روز تک پیدل آمدورفت کے لیے کھلا رہے گا، سرحد سے دوطرفہ تجارت کا سلسلہ بھی بحال ہے اور مال سے بھرے ٹرک سرحد عبور کر رہے ہیں جب کہ بارڈر پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ چمن باب دوستی کورونا لاک ڈاؤن کے باعث مسلسل 6 ماہ سے بند تھا تاہم اب گیٹ کو تجارت اور مسافروں دونوں کے لیے کھول دیا گیا ہے جس کے بعد گیٹ معمول کے مطابق صبح 8 سے شام 5 بجے تک گیٹ کھلا رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 881605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش