0
Friday 21 Aug 2020 14:41

خیبر پختونخوا حکومت کا چھوٹے ڈیمز کو تفریحی مقامات بنانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا چھوٹے ڈیمز کو تفریحی مقامات بنانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے چھوٹے ڈیمز کو تفریحی مقامات بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور ابتدائی طور پر پانچ ڈیمز پر سیاحتی مقام بنائے جائیں گے۔ صوبائی حکومت نے شہریوں کو تفریحی سہولیات مہیا کرنے کیلئے چھوٹے ڈیمز کو تفریحی مقامات بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ابتدائی طور پر پانچ چھوٹے ڈیمز پر تفریحی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ جن پانچ ڈیمز کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں کنڈل ڈیم صوابی، جلوزئی ڈیم نوشہرہ، تھانڈا ڈیم کوہاٹ، چھتری ڈیم ہری پور اور جھنگڑا ڈیم ایبٹ آباد شامل ہیں۔ منصوبے کے تحت ان ڈیمز پر پارکنگ، ریسٹورنٹ، ٹک شاپ، باربی کیو مقامات اور اوپن کوکنگ کی سہولت کی فراہم کی جائے گی، جبکہ سولر سسٹم لینڈ اسکپنگ، اسپاٹ اور فشنگ کی سہولت بھی فراہم ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 881619
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش