0
Friday 21 Aug 2020 19:27

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے منشور، سلامتی کونسل کی قراردادوں سے حل ہونا چاہیئے ، چین

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے منشور، سلامتی کونسل کی قراردادوں سے حل ہونا چاہیئے ، چین
اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی چین پہنچ گئے، دارالحکومت بیجنگ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چینی ہم منصب سے وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، مشترکہ جاری اعلامیہ کے مطابق، دونوں وزرائے خارجہ نے کورونا وبا اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال  کیا ہے، دونوں ممالک نے خطہ میں امن،خوشحالی اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک نے باہمی مفاد کے تحفظ کے لیے بھی مشترکہ اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے، کورونا کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک نے ویکسین کی تیاری کے لیے تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان اور چین کا مشترکہ مستقبل اور صحت کے شعبہ میں مل کر آگے بڑھنے پر اتفاق ہوا ہے، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ  اتحاد اور تعاون سے ہی بیماری کے خلاف ایک انتہائی موثر ہتھیار ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور چین بےمثال اسٹرٹیجک شراکت داری امن اور استحکام کے لیے لازم ہے، چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخ کا حل طلب تنازع ہے جسے اقوام متحدہ کے منشور، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور باہمی معاہدوں سے حل ہونا چاہیئے، چین ہر اس اقدام کی مخالفت کرے گا جس سے مسئلہ مزید پیچیدہ ہو، دونوں ممالک نے افغان کے مسئلہ میں تعاون کو موثر بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ افغان حکوم اور طالبان کے درمیان انٹرا افغان مذاکرات شروع کرنے کے اقدامات قابل تحسین ہیں، چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان امن و مفاہمی عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں پاکستان نے خطہ اور دنیا کے امن کے لیے مثالی کردار ادا کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 881663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش