0
Friday 21 Aug 2020 21:07

متنازع تقریر کا معاملہ، قاری زوار بہادر کو لاہور پولیس نے گرفتار کر لیا

متنازع تقریر کا معاملہ، قاری زوار بہادر کو لاہور پولیس نے گرفتار کر لیا
اسلام ٹائمز۔ قاری محمد زوار بہادر مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء پاکستان نورانی کو پنجاب حکومت نے لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ قاری زوار بہادر نے چند روز قبل لاہور میں ایک سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ حکومت فوری طور پر ڈاکٹر اشرف جلالی کو رہا کرے، بصورت دیگر محرم الحرام کے جلوس روک دیں گے۔ قاری زوار بہادر کی جانب سے اس دھمکی کے بعد اہل تشیع کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔ جس پر نقص امن کے تحت لاہور پولیس نے قاری زوار بہادر کو گرفتار کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 881718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش