QR CodeQR Code

مظفر آباد، علامہ سید تصور جوادی سے انجمن جعفریہ کے وفد کی ملاقات

21 Aug 2020 21:39

اس موقع پر جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر نے کہا کہ عزاداری سید الشہداء علیہ السلام ہمیں ایثار، فداکاری اور برداشت کا درس دیتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سے انجمن جعفریہ ہرنہ تحصیل پٹہکہ نصیر آباد کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں سید حسین علی کاظمی، سید محسن رضا شیرازی، سید یاسر علی شیرازی، سید سالار کاظمی، سید احتشام شیرازی اور سید مدثر شیرازی شامل تھے۔انہوں نے علامہ سید تصور حسین نقوی کو محرم الحرام کی مجالس میں شرکت خصوصاً 9 محرم کے جلوس میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ عزاداری سید الشہداء علیہ السلام ہمیں ایثار، فداکاری اور برداشت کا درس دیتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اسوہ حسینی ہر عمل کرتے ہوئے وقت کے طاغوتوں کے خلاف نبردآزما ہونا چاہیے لیکن ہمیں برداشت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے، ہمیں آزاداری کے فروغ کے لیے اپنے آباؤ اجداد اور بزرگان کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہئے، عزاداری سید الشہداء (ع) کے لیے لوگوں نے اپنے بچے تک قربان کر دیئے اور لوگوں نے اپنے اعضاء کٹوا دیئے لیکن عزاداری کو باقی رکھا۔ اسی طرح ہمیں بھی چائیے کہ ہم عزاداری امام حسینؑ کو ہر حال میں باقی رکھیں، قائم و دائم رکھیں، ان شاء اللہ ہم عزاداری کی بقاء کا باعث نہیں بلکہ عزاداری ہماری بقاء کا باعث ہے۔


خبر کا کوڈ: 881727

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/881727/مظفر-ا-باد-علامہ-سید-تصور-جوادی-سے-انجمن-جعفریہ-کے-وفد-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org