0
Friday 21 Aug 2020 21:50

خیبر پختونخوا میں سو فیصد عوام کو صحت کارڈ کی فراہمی، حکومت کا سٹیٹ لائف کیساتھ معاہدہ

خیبر پختونخوا میں سو فیصد عوام کو صحت کارڈ کی فراہمی، حکومت کا سٹیٹ لائف کیساتھ معاہدہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوگوں کو علاج معالجے کی مفت اور معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے شروع کردہ صحت انصاف کارڈ سکیم کو صوبے کی سو فیصد آبادی تک توسیع دینے کے لئے محکمہ صحت خیبر پختونخوا اور اسٹیٹ لائف انشورنس آف پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔ اس سلسلے میں ایک تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم عمران خان تھے۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیرعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، وفاقی وزیر پرویز خٹک کے علاوہ وفاقی و صوبائی وزراء نے تقریب میں شرکت کی۔ اس اسکیم کی توسیع سے صوبے کے 60 لاکھ سے زائد خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ ہر خاندان کے سربراہ اور اس کی شریک حیات کے علاوہ غیر شادی شدہ بچوں کو مختلف بیماریوں کے علاج معالجے کی مفت سہولیات حاصل ہونگی۔

علاج معالجے کی یہ مفت سہولیات نامزد کردہ نجی اور سرکاری ہسپتالوں میں دستیاب ہونگی۔ صحت انصاف کارڈ کے حامل خاندان کو سالانہ دس لاکھ روپے تک علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم ہونگی۔ اس اسکیم کے تحت ان تمام بیماریوں کا مفت علاج کیا جاسکتا ہے جن کے لئے ہسپتال میں داخلہ ضروری ہو۔ رجسٹرڈ خاندان کا فرد نامزد کردہ ہسپتال میں دوران علاج فوت ہونے کی صورت میں تجہیز و تکفین کیلئے دس ہزار روپے جبکہ ہسپتال میں حمل یا بچے کی پیدائش کی صورت میں سفری اخراجات کی مد میں ایک ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اس اسکیم کی صوبے کی پوری آبادی تک توسیع کو صوبائی حکومت کی ایک اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام کو مبارکباد دی۔
خبر کا کوڈ : 881729
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش