QR CodeQR Code

پشاور میں بی آر ٹی بس کو حادثہ، 3 افراد زخمی

21 Aug 2020 21:55

حادثے میں ہونے والے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال متنقل کر دیا گیا، جبکہ بس میں سوار مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے کرایہ واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں بی آر ٹی بس کو افتتاح کے ایک ہفتے بعد ہی حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کو نشتر آباد کے قریب حادثہ پیش آیا، بس بے قابو ہوکر برج کی دیوار سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے روٹ بند ہوگیا، جبکہ حادثے میں 3 افراد خمی ہوگئے۔ حادثے میں ہونے والے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال متنقل کر دیا گیا، جبکہ بس میں سوار مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے کرایہ واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے 13 اگست کو پشاور بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کیا تھا، لیکن افتتاح کے ایک دن بعد ہی شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی، عوام بی آر ٹی روٹ پر چڑھ دوڑے اور سکیورٹی اہلکاروں کی پٹائی لگا دی، جبکہ واقعے کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 881731

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/881731/پشاور-میں-بی-ا-ر-ٹی-بس-کو-حادثہ-3-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org