0
Friday 21 Aug 2020 23:51

پاراچنار، طوری مارکیٹ دھماکہ کے زخمی رجب علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے

پاراچنار، طوری مارکیٹ دھماکہ کے زخمی رجب علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ 23 جولائی 2020 کو طوری مارکیٹ پاراچنار میں بم دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے رجب علی آج زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگئے جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والے سولہ افراد ابھی تک حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ اہل علاقہ اور زخمیوں کے لواحقین نے حکومت سے فوری طور پر امدادی پیکج دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ 23 جولائی 2020 کو طوری مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکے میں سولہ افراد زخمی ہوگئے تھے، جن میں زیادہ تعداد دیہاڑی دار مزدوروں کی تھی، بم دھماکے میں زخمی ہونے والے رجب علی زخموں کی تاب نہ لاکر آج شہید ہوگئے۔ اہل علاقہ کے مطابق رجب علی انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور علاج معالجہ کی استطاعت نہ رکھنے کے باعث خالق حقیقی سے جاملے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بم دھماکے میں زخمی ہونے والے سولہ افراد دیہاڑی دار مزدور ہیں اور غربت کے باعث علاج معالجے سے محروم ہیں۔ ایچ آر سی پی ضلع کرم کے کوآرڈینیٹر عظمت علی اور پی پی ضلع کرم کے صدر جمیل طوری نے کہا کہ حکومت نے جس طرح مختلف قدرتی آفات میں زخمی اور جاں بحق افراد کیلئے گذشتہ روز امدادی چیک تقسیم کئے ہیں اسی طرح ان غریب زخمی مزدوروں اور شہید رجب علی کے خاندان کیساتھ بھی بھرپور مالی امداد کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 881744
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش