0
Saturday 22 Aug 2020 00:35

شمالی وزیرستان کے آپریشن متاثرین کیلئے 18 کروڑ سے زائد کا فنڈ جاری

شمالی وزیرستان کے آپریشن متاثرین کیلئے 18 کروڑ سے زائد کا فنڈ جاری
اسلام ٹائمز۔ پراونشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے شمالی وزیرستان کے پندرہ ہزار سے زائد ضرب عضب آپریشن کے متاثرہ خاندانوں کی مالی مدد کیلئے 18 کروڑ سے زائد کے فنڈز ریلیز کر دیئے، جو آئندہ دو، تین دنوں میں شمالی وزیرستان کے تمام تصدیق شدہ متاثرہ خاندانوں میں سم میسج کے ذریعے حسب معمول تقسیم کئے جائینگے۔ پی ڈی ایم اے کمپلیکس ایمرجینسز ونگ کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے وہ متاثرہ خاندان جو ابھی تک اپنے گھروں کو واپس نہیں جا سکے ہیں ان میں سے ہر ایک تصدیق شدہ خاندان کو 12 ہزار فی خاندان موبائل سم میسج کے ذریعے موصول ہونا شروع ہو جائینگے۔

ترجمان کے مطابق یہ شمالی وزیرستان کے متاثرین کو دیا جانے والی نقد امداد کی 72ویں قسط ہے جو 15 ہزار 229 خاندانوں کو دی جائے گی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ متاثرین کے ساتھ ہر ماہ باقاعدگی کے ساتھ مالی امداد کے علاوہ انہیں ماہانہ بنیادوں پر غذائی مواد پر مشتمل راشن پیکج اور موسم کے مطابق دیگر ضروریات بھی دی جاتی ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے قدرتی آفات میں صوبے کے عوام کی بلاتفریق خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہتی ہیں اور مصیبت زدہ عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر انجام دے رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 881748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش