QR CodeQR Code

نواز شریف کو باہر بھیجنے سے پہلے تفتیش کروا کے تسلی کی گئی، احسن اقبال

22 Aug 2020 06:47

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل نواز کے رہنما کا کہنا تھا کہ عاشورہ کے بعد سیاسی سرگرمیاں شروع ہوں گی تو عوام کو حکومت کی غلط بیانی کا یقین آ جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف کو باہر بھیجنے سے پہلے ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں تک سے انٹیلی جنس اداروں کے ذریعے تفتیش کروا کے تسلی کی گئی تھی، اب اسے ڈیل قرار دینا زیادتی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نواز شریف سیاسی طور پر متحرک نہیں ہیں، شہباز شریف، مولانا فضل الرحمٰن اور بلاول بھٹو سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عاشورہ کے بعد سیاسی سرگرمیاں شروع ہوں گی تو عوام کو حکومت کی غلط بیانی کا یقین آ جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 881764

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/881764/نواز-شریف-کو-باہر-بھیجنے-سے-پہلے-تفتیش-کروا-کے-تسلی-کی-گئی-احسن-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org