QR CodeQR Code

ڈبلیو ایچ او کو کورونا بحران 2 سال میں ختم ہونے کی امید

22 Aug 2020 06:57

جمعہ کو ڈبلیو ایچ او کی میڈیا بریفنگ میں ڈاکٹر ٹیڈروس نے متنبہ کیا کہ کورونا کی کوئی ویکسین یا علاج سامنے آنے تک ممالک کو کورونا کا پھیلائو روکنے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس نے کہا ہےکہ انہیں امید ہے کورونا بحران 2 سال سے کم عرصے میں ختم ہو سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت کا ہی کہنا ہے کہ سستے کھانے کی برطانوی طلب کے باعث فیکٹریز میں کورونا وائرس کا پھیلائو بڑھ سکتا ہے۔ جمعہ کو ڈبلیو ایچ او کی میڈیا بریفنگ میں ڈاکٹر ٹیڈروس نے متنبہ کیا کہ کورونا کی کوئی ویکسین یا علاج سامنے آنے تک ممالک کو کورونا کا پھیلائو روکنے کی ضرورت ہے، 1918ء میں پھیلنے والے سوائن فلو کو ختم ہونے میں بھی 2 سال لگے تھے اس وباء کو بھی ختم ہونے میں دو سال لگ سکتے ہیں۔ ادھر غیر ملکی میڈیا کے مطابق کورونا پر عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ خصوصی ڈیوڈ نبارو نے خبردار کیا ہے کہ سستے کھانے کی برطانوی ڈیمانڈ کے باعث فیکٹریز میں کورونا وائرس کا پھیلائو ہو سکتا ہے، ایک تجزیہ کے مطابق برطانیہ بھر میں ڈیڑھ ہزار کیسز سامنے آئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 881765

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/881765/ڈبلیو-ایچ-او-کو-کورونا-بحران-2-سال-میں-ختم-ہونے-کی-امید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org