QR CodeQR Code

ٹرمپ کے مقابلے میں بائیڈن کو بڑا فائدہ

22 Aug 2020 07:17

ایک سروے میں معلوم ہوا ہے کہ 2016ء میں جو افراد ووٹرز نہیں تھے اور اب نومبر 2020ء کے الیکشن میں ووٹنگ میں حصہ لیں گے ایسے 52 فیصد افراد جوبائیڈن کے حامی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کے ساتھ مقابلے میں جوبائیڈن کو ایک بڑا فائدہ مل رہا ہے اور 2016ء میں ایسے افراد جو ووٹر نہیں تھے اور اب اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، ایک سروے میں معلوم ہوا ہے کہ 2016ء میں جو افراد ووٹرز نہیں تھے اور اب نومبر 2020ء کے الیکشن میں ووٹنگ میں حصہ لیں گے ایسے 52 فیصد افراد جوبائیڈن کے حامی ہیں اور ڈیموکریٹ کے اسی امیدوار کو ووٹ ڈالیں گے، یہ سروے جنوبی کیلی فورنیا کی یونیورسٹی نے کیا ہے۔ سروے میں معلوم ہوا کہ نئے 52فیصد ووٹر جوبائیڈن کو ووٹ دیں گے جبکہ 32 فیصد ٹرمپ کے حامی ہیں، اس کے علاوہ 16 فیصد نئے ووٹرز تھرڈ پارٹی کو ووٹ دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 881766

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/881766/ٹرمپ-کے-مقابلے-میں-بائیڈن-کو-بڑا-فائدہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org