QR CodeQR Code

کیلی فورنیا کے جنگلات میں آتشزدگی، 60 ہزار افراد کا انخلا

22 Aug 2020 08:03

300 سے زائد مقامات پر لگی جنگلات کی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، آگ کی لپیٹ میں آ کر 175 عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں جبکہ 50 ہزار مزید عمارتوں کو خطرہ لاحق ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شمالی اور وسطی حصے میں جنگلات میں لگی آگ اب بھی بے قابو ہے، متاثرہ علاقوں سے 60 ہزار افراد کا انخلا کرا دیا گیا۔ آگ 3 لاکھ 50 ہزار ایکڑ کی اراضی تک پھیل چکی ہے جبکہ مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک، 33 زخمی اور 2 افراد لاپتہ ہوئے ہیں۔کیلی فورنیا کے 300 سے زائد مقامات پر لگی جنگلات کی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، آگ کی لپیٹ میں آ کر 175 عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں جبکہ 50 ہزار مزید عمارتوں کو خطرہ لاحق ہے۔ حکام نے متاثرہ علاقوں سے 60 ہزار افراد کا انخلا کرا دیا ہے جبکہ ایک لاکھ افراد کو صورتحال بگڑنے پر انخلا کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے 10 ہزار سے زائد فائر فائٹرز کوششوں میں مصروف ہیں۔


خبر کا کوڈ: 881767

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/881767/کیلی-فورنیا-کے-جنگلات-میں-ا-تشزدگی-60-ہزار-افراد-کا-انخلا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org