QR CodeQR Code

طاہر اشرفی کی کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات، سعودی عرب کا پیغام پہنچایا

22 Aug 2020 09:22

طاہر اشرفی اور کیپٹن (ر) صفدر کی یہ ملاقات جامعہ اشرفیہ کے حافظ خالد کی رہائش گاہ پرہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں طاہر اشرفی نے سعودی شاہی خاندان کا خصوصی پیغام مریم نواز کو بھیجا ہے۔ تاہم "خصوصی پیغام" کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے واپس لاہور پہنچ گئے۔ وہ گزشتہ روز علی الصبح ہی لاہور پہنچے تھے۔ طاہر اشرفی پاک سعودیہ تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوتے ہی اچانک 9 اگست کو سعودی عرب چلے گئے تھے تاہم ان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ دورہ پہلے سے ہی طے تھا، حالیہ پاک سعودیہ کشیدگی سے اس دورے کا کوئی تعلق نہیں۔ حافظ طاہر اشرفی سعودی عرب میں 12 روز قیام کے بعد واپس وطن آ چکے ہیں۔

گزشتہ روز سعودی عرب سے واپسی پر انہوں نے سب سے پہلے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے داماد اور مریم نواز شریف کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر سے ملاقات کی۔ طاہر اشرفی اور کیپٹن (ر) صفدر کی یہ ملاقات جامعہ اشرفیہ کے حافظ خالد کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں طاہر اشرفی نے سعودی شاہی خاندان کا خصوصی پیغام مریم نواز کو بھیجا ہے۔ تاہم "خصوصی پیغام" کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ پاک سعودیہ کشیدگی کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی سعودی عرب کا دورہ کر چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 881776

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/881776/طاہر-اشرفی-کی-کیپٹن-ر-صفدر-سے-ملاقات-سعودی-عرب-کا-پیغام-پہنچایا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org