0
Saturday 22 Aug 2020 10:10

عمران خان نے خصوصی تعلیم منصوبے کی منظوری دے دی

عمران خان نے خصوصی تعلیم منصوبے کی منظوری دے دی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے ملک کے 400 ہائر سیکینڈری اسکولز میں اسپیشلائزڈ (خصوصی) تعلیم متعارف کروانے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے 400 ہائر سیکینڈری اسکولز میں جامعات کے تعاون سے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، ریاضی (ایس ٹی ای ایم) منصوبے کے آغاز پر اپنی رضا مندی ظاہر کی۔ مذکورہ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد، سیکریٹری خزانہ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین اور دیگر سینئر حکام موجود تھے۔ دفتر وزیراعظم کے مطابق پہلے مرحلے میں 40 اسکولز میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے لیے خصوصی لیبارٹریز قائم کی جائیں گی۔ اس منصوبے کے ذریعے 400 اسکولوں میں تقریباً ایک لاکھ بچے کو جدید علوم میں تربیت اور تعلیم کے لیے رسائی ہو گی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی سائنس اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینے سے جڑی ہے، ساتھ ہی انہوں نے اس سے متعلق منصوبوں کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت بھی کی۔

فواد چوہدری نے وزیراعظم کو گزشتہ 2 برس میں اہم منصوبوں اور کامیابیوں سے متعلق آگاہ کیا اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مستقبل کے منصوبے بتائے۔ مزید برآں عمران خان کو وزیراعم ہاؤس میں انجینئرنگ اور امرجنگ ٹیکنالوجی کے لیے مجوزہ یونیورسٹی پر پیش رفت کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ بریفنگ میں صاف پانی کی فراہمی کے منصبوے اور ملک بھر میں نوجوان اور خواتین کےلیے معلقہ ملازمتوں کی فراہمی پر بھی توجہ دی گئی۔ فواد چوہدری نے طبی سامان کی پیداوار بڑھانے اور برآمدات میں تیزی کے لیے ایک روڈمیپ بھی پیش کیا۔ وزیراعظم کو زراعت کے شعبے کو جدید بنانے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اس کی پیداوار بڑھانے کے تفصیلی منصوبے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ملک کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے زراعت کے شعبے کے لیے مجوزہ سائنسی منصوبوں کی تعریف کی اور ان منصوبوں کو جاری رکھتے ہوئے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران حفاظتی کٹس، وینٹی لیٹرز اور دیگر سامان تیار پر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور ان کی وزارت کی کوششوں کی تعریف کی۔
خبر کا کوڈ : 881783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش