QR CodeQR Code

عوام کیلئے خوشخبریوں کا سلسلہ شروع ہو چکا, عثمان بزدار

22 Aug 2020 11:57

اپنے ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں حکومت سنبھالی مگر حوصلہ نہیں ہارا۔ حالات اب بہتری کی طرف گامزن ہیں، پریشانی کی کوئی بات نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب بدل رہا ہے اور عوام کے لیے خوشخبریوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیلنجز ہیں مگر تمام مسائل حل کر کے عوام کے پاس جائیں گے، مہنگائی کم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ مشکل حالات میں حکومت سنبھالی مگر حوصلہ نہیں ہارا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ حالات اب بہتری کی طرف گامزن ہیں، پریشانی کی کوئی بات نہیں۔


خبر کا کوڈ: 881798

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/881798/عوام-کیلئے-خوشخبریوں-کا-سلسلہ-شروع-ہو-چکا-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org