0
Saturday 22 Aug 2020 13:59

محرم الحرام کے دوران ڈیوٹیز کیلئے رضاکاروں کی ٹریننگ کا عمل مکمل ہوگیا

محرم الحرام کے دوران ڈیوٹیز کیلئے رضاکاروں کی ٹریننگ کا عمل مکمل ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر کی زیر نگرانی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں رضاکاروں کی مرحلہ وار سکیورٹی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جس کے تحت کمیونٹی رضاکاروں کی سکیورٹی ٹریننگ مکمل کر لی گئی۔ لاہور کی تمام ڈویژنز کے رضاکاروں کو تربیت دی گئی۔ ایلیٹ فورس کے افسران نے رضاکاروں کو سکیورٹی چیکنگ کے حوالے سے خصوصی تربیت دی۔ رضا کاروں کو جامہ تلاشی کیساتھ مختلف آلات میٹل ڈٹیکٹر اور واک تھرو گیٹ کے استعمال کے متعلق بھی ٹریننگ دی گئی۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر نے اس موقع پر کہا کہ مجالس، جلوسوں سمیت مذہبی پروگرامز کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، ٹریننگ مکمل کرنیوالے رضا کاروں کو مجالس اور جلوس ہائے عزاء کی سکیورٹی کیلئے پولیس کیساتھ تعینات کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 881831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش