0
Saturday 22 Aug 2020 18:55

ادارہ التنزیل نے تفسیر سورہ لقمان بُک ریڈنگ مقابلے کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا

ادارہ التنزیل نے تفسیر سورہ لقمان بُک ریڈنگ مقابلے کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ ادارہ التنزیل کے زیراہتمام تفسیر سورہ لقمان بُک ریڈنگ مقابلے کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا گیا۔ کوئز مقابلہ  میں ملک و بیرون ملک سے طلبا و طالبات نے شرکت کی اور التنزیل کی قرآنی کاوشوں کو سراہا۔ تفصیلات کے مطابق تعلیمات قرآن کریم کی ترویج میں سرگرم عمل ادارہ التنزیل نے ماہ ذو الحج کے آخری ہفتہ کو ہفتہ ولایت کے عنوان سے منایا اور اس مناسبت سے کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ادارہ کے سربراہ آغا سید مولانا علی عباس نقوی کا کہنا تھا کہ سورہ لقمان قرآن پاک کی اکسویں سورہ ہے جو ۲۱ویں پارے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت لقمان کے نام اور ان کی اپنے بیٹے کو کی جانیوالی نصیحتوں کے ذکر کی وجہ سے اس کا نام سورہ لقمان رکھا گیا ہے۔ اس سورہ میں حضرت لقمان کی زندگی، ان کی حکیمانہ اور اخلاقی نصیحتوں کے ضمن میں توحید، نیک لوگوں کے احوال، مستکبرین اور منکرین کی خصوصیات، تقویٰ کی نصیحت اور قیامت کے اوصاف بیان ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئز پروگرام کے انعقاد کا مقصد اہم پیغامات سے نسل نوء کو روشناس کروانا ہے تاکہ علم و عمل کے میدان اس کتاب کا مطالعہ کرنیوالے آگے بڑھ کر بہترین زندگی گزارنے کے راز جان سکیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سورہ یاسین کا کوئز مقابلہ جلد کروایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 881895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش