0
Sunday 23 Aug 2020 13:57

سندھ میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کا فیصلہ

سندھ میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے بلدیاتی مدت ختم ہونے پر ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے ایڈمنسٹریٹر کے لئے دو افسران کے ناموں کو حتمی شکل دیدی، سیکرٹری انویسٹمنٹ نجم احمد شاہ اور سیکریٹری فنانس حسن نقوی کے نام شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گریڈ 21 کے افسران سندھ حکومت کے مختلف محکموں میں کام کرچکے ہیں، سندھ حکومت رواں ماہ ایک افسر کا نام ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے فائنل کرے گی۔

اگست کے آخر میں کراچی کے بلدیاتی نظام کی مدت پوری ہو جائے گی جس کے بعد بلدیاتی امور چلانے کے لئے ایڈمنسٹریٹر لگائے جائیں گے۔ اس حوالے سے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا ہے کہ کراچی ایڈمنسٹریٹر کیلئے سندھ حکومت کو کوئی نام نہیں دیا جب کہ تحریک انصاف کے خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ اتفاق رائے سے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کا فیصلہ کرنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 881899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش