0
Saturday 22 Aug 2020 19:38

لاہور، قاری زوار بہادر کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

لاہور، قاری زوار بہادر کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل قاری زوار بہادر کیخلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے، کارکنوں کے شیعہ مخالف جذبات ابھارنے، شیعہ عقائد پر تنقید کرنے اور فورتھ شیڈول میں شامل ملزم کی حمایت کرنے کے جرم میں لاہور پولیس نے تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر لیا۔ قاری زوار بہادر کیخلاف 290 اور 291 تعزیرات پاکستان 1997ء اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ قاری زوار بہادر نے لاہور میں ایجرٹن روڈ پر تحریک لبیک کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مخالف فرقے کو امام حسین علیہ السلام کا قاتل قرار دیا اور دھمکی دی کہ اشرف آصف جلالی کو جلد رہا نہ کیا گیا تو یوم عاشور کے موقع پر محرم کے تمام جلوسوں کو نکلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قاری زوار بہادر نے اشتعال انگیز تقریر کرکے دفعہ 144 کی بھی خلاف ورزی کی، تاہم اس کو ایف آئی آر میں شامل نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ قاری زوار بہادر اس سے قبل بھی ایک سیمینار میں خطاب کے دوران محرم کے جلوس بند کرنے کی دھمکی دے چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 881900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش