QR CodeQR Code

کراچی میں 3 افراد پانی کے ریلے میں بہہ گئے، 2 لاشیں مل گئیں

22 Aug 2020 21:08

تینوں افراد کا تعلق ایک ہی گھر سے ہے، متوفی ناصر کی نالے کے قریب پنکچر کی دکان تھی، ناصر اپنے بیٹے اور بھائی کے ہمراہ بارش کے دوران اپنی دکان کو محفوظ بنا رہا تھا، کہ ریلہ آگیا اور تینوں بہہ گئے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے گجر نالے میں گزشتہ روز 3 افراد ڈوب گئے تھے، جن میں سے 2 کی لاشیں مل گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث اچانک سے آنے والا پانی کا ریلا تین افراد  کو بہاکر لے گیا، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں اور ایک کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو کے مطابق تینوں افراد کا تعلق ایک ہی گھر سے ہے، متوفی ناصر کی نالے کے قریب پنکچر کی دکان تھی، ناصر اپنے بیٹے اور بھائی کے ہمراہ بارش کے دوران اپنی دکان کو محفوظ بنا رہا تھا، کہ ریلہ آگیا اور تینوں بہہ گئے، ناصر اور اس کے بیٹے کی لاش مل چکی ہے، جبکہ اس کا بھائی تاحال لاپتہ ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت بلال اور ناصر کے نام سے کی گئی، ایک شخص کی لاش آج صبح اور دوسرے کی مغرب کے وقت نکالی گئی۔


خبر کا کوڈ: 881920

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/881920/کراچی-میں-3-افراد-پانی-کے-ریلے-بہہ-گئے-2-لاشیں-مل-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org