QR CodeQR Code

اسرائیل، جنوبی علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے

22 Aug 2020 21:50

غاصب صیہونی فوج کے ترجمان و اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کیمطابق مقبوضہ فلسطین کے جنوبی شہر سدیروت میں رات گئے خطرے کے الارم بج اٹھے جس کے باعث غاصب صیہونی گھروں سے نکل کر زیرزمین پناہ گاہوں کی راہ لینے پر مجبور ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں رات گئے خطرے کے سائرن بج اٹھے۔ صیہونی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقوں میں نصب خطرے کے الارم بج اٹھے جس کے بعد غاصب یہودیوں نے فلسطینی راکٹوں سے بچنے کے لئے زیرزمین پناہ گاہوں کا رخ کر لیا۔ غاصب صیہونی فوج کے ترجمان نے بھی اس اطلاع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے جنوبی شہر سدیروت میں نصب خطرے کے الارم، رت گئے بج اٹھے سے اسرائیلی شہریوں کے درمیان فلسطینی راکٹ حملے کا خوف پھیل گیا۔


خبر کا کوڈ: 881925

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/881925/اسرائیل-جنوبی-علاقوں-میں-خطرے-کے-سائرن-بج-اٹھے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org