QR CodeQR Code

عراق، بغداد میں امریکی فوجی قافلے پر بم حملہ

22 Aug 2020 22:16

عرب میڈیا کیمطابق بغداد کے شمال میں واقع امریکی فوجی اڈے "التاجی" سے نکلنے والا ایک امریکی فوجی قافلہ سڑک کنارے نصب بم کا شکار ہو گیا جس سے متعدد امریکی فوجی گاڑیاں جل کر خاک ہو گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی میڈیا کے مطابق دارالحکومت بغداد میں شام کے وقت ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ عرب نیوز چینل المیادین کے مطابق عراقی دارالحکومت میں سنی گئی زور دار دھماکے کی آواز علاقہ الکرخ میں پھٹنے والے بم کی تھی۔ عرب ای مجلے بغداد الیوم نے بھی عینی شاہدین کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بغداد کے علاقے الکرخ میں واقع الغزالیہ ہائی وے کے کنارے نصب بم، زوردار دھماکے سے پھٹ اٹھا جبکہ یہ بم دھماکہ ایک امریکی فوجی کاروان کے رَستے میں ہوا ہے جس سے کئی ایک امریکی فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں ہائی وے سے اٹھتے والے کالے دھوئیں کے بادل بآسانی دیکھے جا سکتے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بغداد کے شمال میں واقع امریکی فوجی اڈے "التاجی" سے نکلنے والا ایک فوجی قافلہ اس بم دھماکے کا نشانہ بنا ہے جس سے متعدد امریکی فوجی گاڑیاں جل کر خاک ہو گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 881926

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/881926/عراق-بغداد-میں-امریکی-فوجی-قافلے-پر-بم-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org