0
Saturday 22 Aug 2020 23:19

محرم الحرام، قومی امن کمیٹی پشاور کے وفد کے مختلف علاقوں کے دورہ جات

محرم الحرام، قومی امن کمیٹی پشاور کے وفد کے مختلف علاقوں کے دورہ جات
اسلام ٹائمز۔ مختلف مسالک کے نمائندوں پر مشتمل قومی امن کمیٹی ضلع پشاور کے وفد نے محرم الحرام کے حوالے سے ضلعی چیئرمین مولانا محمد اقبال شاہ حیدری کی قیادت میں پولیس حکام کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری سید اظہر علی شاہ، صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر حافظ محبوب شاہ حیدری، ضلعی وائس چیئرمین حاجی طارق آفریدی، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور صدر گنج بازار حامد فردوس، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ ابوبکر مدنی، ضلعی سیکرٹری اطلاعات محمد صدیق و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وفد نے محرم الحرام کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ بھی لیا اور ان پر اطمینان کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 881936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش