QR CodeQR Code

ہنگو میں پاک فوج اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن، 20 مشتبہ افراد گرفتار

22 Aug 2020 23:39

سرچ آپریشن کاٹہ کانڑی کمپ، لختی بانڈہ اور مہاجر کمپ کے علاقوں میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں گرفتار ہونے والے تمام مشتبہ افراد کو چھان بین کیلئے تھانہ سٹی  منتقل کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ہنگو کے مختلف علاقوں میں پولیس اور پاک فوج نے جوائنٹ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق محرم الحرام کے پیش نظر پاک فوج اور پولیس کی نفری نے ہنگو کے مختلف مقامات پر ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کے تحت کاروائیاں کیں، اس دوران 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، سرچ آپریشن کاٹہ کانڑی کمپ، لختی بانڈہ اور مہاجر کمپ کے علاقوں میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں گرفتار ہونے والے تمام مشتبہ افراد کو چھان بین کیلئے تھانہ سٹی  منتقل کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 881939

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/881939/ہنگو-میں-پاک-فوج-اور-پولیس-کا-مشترکہ-سرچ-ا-پریشن-20-مشتبہ-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org