0
Saturday 22 Aug 2020 23:58

زلفی بخاری نے چین میں زیر تعلیم طلباء کی پاکستان سے واپسی میں درپیش شکایات کا نوٹس لے لیا

زلفی بخاری نے چین میں زیر تعلیم طلباء کی پاکستان سے واپسی میں درپیش شکایات کا نوٹس لے لیا
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی اوورسیز زلفی بخاری نے چین میں زیر تعلیم طلباء کی پاکستان سے واپسی میں درپیش شکایات کا نوٹس لے لیا۔ پاکستان میں پھنسے طلباء کے ویزوں کا معاملہ چینی حکام کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں زلفی بخاری نے وزارت اوورسیز کو ہنگامی بنیادوں پر طلبا کا معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چین کی مختلف یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے طلبا کے سفری انتظامات کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ زلفی بخاری کی ہدایات پر وزارت اوورسیز کےحکام معاملہ کےحل کیلئے متحرک ہوگئے ہیں اور وزارت خارجہ میں ڈی جی چین اور متعلقہ محکموں سےمشاورت شروع کر دی گئی ہے۔

وزارت اوورسیز کی ویب سائٹ پر طلبا کوائف کے اندراج کیلئےفارم اپ لوڈ کر دیا گیا، معاون خصوصی زلفی بخاری نے طلبا سے بلاتاخیر کوائف کے اندراج کی اپیل ہے۔ زلفی بخاری نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ چین واپسی کے خواہشمند طلبا لنک پر اپنی تفصیلات کا اندراج کروائیں، حل طلب ویزا کے معاملات متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھائیں گے حکومت تعلیم کے تسلسل کو یقینی بنانےکیلئےہر ممکن کوشش کرے گی۔ واضح رہے کہ طلباء کو کورونا کے باعث امدادی کارروائیوں کے دوران وطن واپس لایا گیا تھا اور اب متعدد طلباء کو چین واپس جانے میں ویزا سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 881942
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش