QR CodeQR Code

پشاور، مجالس عزاء کا سلسلہ جاری، سیکورٹی کے سخت انتظامات

23 Aug 2020 00:10

امام بارگاہ عادل بیگ، امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر، امام بارگاہ حیدر شاہ، امام بارگاہ مرزا قاسم، امام بارگاہ حاجی ملک رحمان، امام بارگاہ بی بی صاحبہ سمیت مختلف امام بارگاہوں میں روزانہ کی بنیاد پر مجالس برپا ہورہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں محرم الحرام کے سلسلے میں مختلف امام بارگاہوں میں مجالس عزاء کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے، اس موقع پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امام بارگاہ عادل بیگ، امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر، امام بارگاہ حیدر شاہ، امام بارگاہ مرزا قاسم، امام بارگاہ حاجی ملک رحمان، امام بارگاہ بی بی صاحبہ سمیت مختلف امام بارگاہوں میں روزانہ کی بنیاد پر مجالس برپا ہورہی ہیں، اس کے علاوہ بعض امام بارگاہوں میں سالانہ مجالس بھی منعقد ہورہی ہیں۔ مجالس کی سیکورٹی کیلئے رضاکاروں سمیت پولیس کی نفری تعینات ہے۔ مجالس کے دوران علمائے کرام شہدائے کربلا کے فضائل و مصائب بیان کررہے ہیں، اور موجودہ حالات کے تناظر میں اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر خصوصی بات کی جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 881945

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/881945/پشاور-مجالس-عزاء-کا-سلسلہ-جاری-سیکورٹی-کے-سخت-انتظامات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org