0
Sunday 23 Aug 2020 08:33

لاہور، نصاب کے جائزہ کیلئے 2 ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

لاہور، نصاب کے جائزہ کیلئے 2 ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ میں 2 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، یہ ٹیمیں تمام سکولوں میں پڑھائی جانیوالی کتابوں کے مواد کا معائنہ کریں گی۔ پنجاب کے تمام سکولوں میں پڑھائی جانیوالی کتابوں کو غیر مناسب مواد سے محفوظ رکھنے کے حوالے محکمہ سکول ایجوکیشن نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کے مطابق سال 2020ء میں پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ میں دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جوتمام کتابوں کے مواد کا معائنہ کریں گی، کتابوں کو غیر مناسب مواد سے مخفوظ رکھنے کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے حکام کا کہنا تھا کہ بورڈ کسی صورت بھی بچوں کو غیر مناسب مواد کی حامل کتابیں پڑھانے کا متحمل نہیں ہو سکتا، اپنی اقدار کی حفاظت کرنا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ منظم سازش کے تحت نصاب میں ایسا مواد شامل کیا گیا جس سے جہاں حب الوطنی پر زد پڑتی ہے وہیں نظریہ پاکستان کو بھی غیر اہم بنانے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ ماضی میں فرقہ وارانہ عنصر کو بھی غیر محسوس طریقے سے ہوا دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 881965
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش