0
Sunday 23 Aug 2020 11:13

بی آر ٹی پشاور، محض 9 روز میں 2 لاکھ 40 ہزار زو کارڈ فروخت

بی آر ٹی پشاور، محض 9 روز میں 2 لاکھ 40 ہزار زو کارڈ فروخت
اسلام ٹائمز۔ بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) پشاور پر سفر کیلئے مسافروں کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ رواں ماہ 13 اگست کو منصوبے کے افتتاح اور زو بسوں کے رواں دواں ہونے سے بی آر ٹی اسٹیشنز پر لوگوں کا خاصا ہجوم رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر مفت 1 لاکھ زو کارڈز کی سہولت سے بھی لوگوں نے خوب فائدہ اُٹھایا۔ ذرائع کے مطابق لوگوں نے محض 5 دنوں کے اندر ہی مفت زو کارڈز حاصل کئے۔ ٹرانز پشاور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیاض خان نے میڈیا کو بتایا کہ وہ خوفزدہ تھے کہ روزانہ 20 ہزار لوگوں کی رجسٹریشن اور ہر اسٹیشن پر مسافروں کے رش کے باعث سسٹم بیٹھ جائے گا، تاہم سسٹم بغیر کوئی مسئلہ پیدا کئے روانی کے ساتھ چلتا رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی آر ٹی پر سفر کیلئے صوبائی دارالحکومت کے گردونواح کے دیہاتوں کے لوگوں نے بھی یہاں کا رُخ کیا، سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج گواہ ہے کہ بی آر ٹی اسٹیشنز پر 500 گنا زیادہ رش رہا۔ واضح رہے کہ بی آر ٹی کے افتتاح کے بعد پہلے 9 روز میں 15 ہزار سے 20 ہزار روزانہ کی بنیاد پر 2 لاکھ 40 ہزار زو کارڈ فروخت کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حیات آباد لنک وٹ 15 روز میں فنکشنل کر دیا جائے گا، جبکہ کوہاٹ اور چارسدہ روڈ 45 سے 50 روز میں بی آر ٹی کے ساتھ جوڑ اور فنکشنل کر دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 881983
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش