0
Sunday 23 Aug 2020 11:25

پی ٹی آئی مذہبی امور ونگ کے رہنما رواداری کے فروغ کیلئے مجالس میں شریک ہوں گے، علامہ اصغر عارف چشتی

پی ٹی آئی مذہبی امور ونگ کے رہنما رواداری کے فروغ کیلئے مجالس میں شریک ہوں گے، علامہ اصغر عارف چشتی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف مذہبی امور ونگ کے مرکزی رہنما علامہ اصغر عارف چشتی کی زیرصدارت لاہور میں علمائے کرام اور پارٹی رہنماوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مولانا افضل حیدری سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  جذبہ خیر سگالی اور مذہبی رواداری کو فروغ دینے کیلئے امام بارگاہوں کے دورے کئے جائیں گے۔ علامہ اصغر عارف چشتی کا کہنا تھا کہ اہلسنت علمائے کرام مجالس عزاء میں شریک ہوں گے اور وحدت امت کا پیغام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے، اور امن کے قیام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
 
علامہ اصغر عارف چشتی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں علمائے کی محنت سے امن قائم ہوا ہے، چند شرپسند تکفیری عناصر کو ملک کا امن داو پر نہیں لگانے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق ملک کو امن، رواداری اور بھائی چارے کا گہوارہ بنائیں گے، یہاں تمام مکاتب فکر کو ان کے عقیدے کے مطابق مذہبی آزادی میسر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کسی کا عقیدہ چھیڑو نہیں، اپنا چھوڑ نہیں، ہی ہمارا ماٹو ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجالس عزاء میں شرکت کا فیصلہ بھی اسی وجہ سے کیا گیا ہے تاکہ عام عوام میں بھی وحدت کا پیغام جائے۔
خبر کا کوڈ : 881986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش