0
Saturday 30 Jul 2011 13:16

کسی کو قانون اور عدلیہ پر وار اور پارلیمنٹ کو کرپشن کی ڈھال نہیں بننے دینگے، نواز شریف

کسی کو قانون اور عدلیہ پر وار  اور پارلیمنٹ کو کرپشن کی ڈھال نہیں بننے دینگے، نواز شریف
مری:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کسی کو قانون اور عدلیہ پر وار نہیں کرنے دینگے۔ قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ مری میں پارٹی کے نو منتخب عہدیداروں اور رہنماوں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے لیکن پارلیمنٹ کو کرپشن کی ڈھال نہیں بننے دینگے۔ نواز شریف نے کہا کہ ذاتی یا جماعتی نہیں، پاکستانی سیاست ہمارا منشور ہے۔ پاکستان کا مستقبل قانون کی حکمرانی سے وابستہ ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ سرکاری افسران کا قانون کی حکمرانی سے اظہار یکجہتی نیک شگون ہے۔
خبر کا کوڈ : 88200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش