0
Sunday 23 Aug 2020 14:10

کراچی میں نالوں کی صفائی کے لئے تجاوزات ہٹانے کا فیصلہ

کراچی میں نالوں کی صفائی کے لئے تجاوزات ہٹانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں نالوں کی صفائی کے لئے تجاوزات ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں نالوں کی صفائی کے لئے تجاوزات ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا، ایسی تجاوزات جہاں پر رہائش نہیں انہیں پیر سے ہٹایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج سندھ اور وفاقی حکومت کے درمیان کوآرڈنیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سندھ حکومت کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ، وزیر تعلیم سعید غنی، چیئرمین پی اینڈ ڈی، وفاقی حکومت کی جانب سے اسد عمر، علی زیدی، امین الحق جب کہ اسلام آباد سے ویڈیو لنک پر چیئرمین این ڈی ایم اے اور سیکریٹری پلاننگ نے شرکت کی۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اجلاس میں کراچی کے نالوں کی صفائی پر بات چیت ہوئی، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ نالوں پر بنی تجاوزات ہٹائی جائیں، جہاں لوگ رہائش پذیر ہیں ان کے لئے متبادل رہائش کا بندوبست کیا جائے گا۔ وزیر بلدیات نے بتایا کہ سندھ حکومت نے جامشورو سیہون سیکشن پر کام کی سست رفتاری کی نشان دہی کی، اس سیکشن کی تعمیر کے لئے سندھ حکومت 7 ارب وفاق کو دے چکی ہے، جس کے بعد اجلاس میں جامشورو سیہون سیکشن پر کام تیز کرنے کا فیصلہ ہوا۔ انہوں نے کہا کے بی فیڈر کی لائننگ کا مسئلہ بھی اجلاس میں زیر غور آیا، جس سے متعلق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیڈر کی لائننگ کے کام کا جائزہ لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 882001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش