0
Sunday 23 Aug 2020 17:20

کراچی کا انفرااسٹرکچر جدید بنانے کیلئے 10 ارب روپے درکار ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی کا انفرااسٹرکچر جدید بنانے کیلئے 10 ارب روپے درکار ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے انفرااسٹرکچر کو جدید بنانے کیلئے 10 ارب روپے درکار ہیں۔ ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل نئے نہیں پرانے ہیں، کراچی میں  کچرے کا نہ اٹھایا جانا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور کچرا اٹھانے میں کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کے ایم سی کے پاس وسائل کی کمی ہے، کے ایم سی کو ہم وقتاً فوقتاً نالوں کی صفائی کیلئے پیسے دیتے ہیں اور پچھلے 4 سال میں نالوں کی صفائی پر بہت کام کیا ہے، تاہم کراچی کے انفرااسٹرکچر کو جدید بنانے کیلئے 10 ارب روپے درکار ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں سب سے زیادہ بارش 1977ء میں ہوئی تھی، جبکہ جمعے کو کراچی میں ایک گھنٹے میں 186 ملی میٹر بارش ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے 2 اجلاس ہو چکے ہیں، تاہم وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان رابطوں کا فقدان ہے۔
خبر کا کوڈ : 882020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش