0
Sunday 23 Aug 2020 18:18

چند سیاسی جماعتوں کا مقصد فقط اقتدار کا حصول ہے، عبدالغنی وکیل

چند سیاسی جماعتوں کا مقصد فقط اقتدار کا حصول ہے، عبدالغنی وکیل
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے نائب صدر عبدالغنی وکیل نے چند سیاسی جماعتوں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بلا وجہ جموں کشمیر کو ریاست کا درجہ دلانے کا راگ الاپ رہے ہیں اور صرف اقتدار کی ہوس کے سوا اس مطالبہ میں اور کچھ نہیں ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینا کوئی خیرات کی بات نہیں کیونکہ نریندر مودی نے پچھلے برس جموں کشمیر کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے خصوصی خطاب میں اور وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں جموں کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کا وعدہ کیا ہے اور یہ وعدہ اُن کو پورا کرنا ہی ہوگا، ورنہ قوم کے سامنے ہی نہیں بلکہ سارے دنیا کے سامنے جھوٹے ثابت ہونگے۔

عبدالغنی وکیل نے اُن سیاسی لیڈروں کو دفعہ 370 کے حوالے سے مگر مچھ کے آنسو بہانے پر کڑی نکتہ چینی کی جنہوں نے اپنے دور اقتدار میں سابق ریاستی اسمبلی میںبہت ترامیم کرکے جموں کشمیر میں مرکزی قوانین لاگو کئے اور اس طرح دفعہ 370 کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا جن جماعتوں نے اپنے دور اقتدار میں خصوصی دفعات کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا، ان سے ان دفعات کو بچانے اور بحالی کی امید نہیں کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کے مطالبے کو دفعہ 370 سے توجہ ہٹانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان طاقتوں کی حمایت کرنے کے برابر ہے جن کا منشور شروع سے دفعہ 370 اور 35 اے کو ختم کرنا  تھا۔
خبر کا کوڈ : 882026
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش