0
Sunday 23 Aug 2020 18:11

یہ ہیں وہ ذرائع اور دستاویزات جن کی وساطت سے این آراو مانگا گیا، شبلی فراز کا ٹوئیٹ

یہ ہیں وہ ذرائع اور دستاویزات جن کی وساطت سے این آراو مانگا گیا، شبلی فراز کا ٹوئیٹ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراد کے مطابق کئی دنوں سے مسلم لیگ (ن) لمیٹڈ ڈیمانڈ کر رہی تھی کہ این آر او کس نے مانگا۔ شبلی فراز نے ٹوئٹ کیا کہ یہ ہیں وہ ذرائع اور دستاویزات جن کی وساطت سے این آراو مانگا گیا۔ انہوں نے لکھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہر بار لیگی قیادت نے ملک اور قانون سے فرار کا راستہ اختیار کیا۔ شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے وہ دستاویزات شیئر کی ہیں جن میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے قومی احتساب بیورو آرڈیننس میں ترامیم تجویز کی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل نے بھی ٹوئٹ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پی پی مطالبہ کررہی عاملہ 2010ء میں سے نیب کا ذکر ہٹا دیا جائے۔ انہوں نے لکھا کہ حکومت یہ مان لے تو شہباز شریف اور ان کے خاندان کے کیس ختم ہو جائیں گے، پیپلزپارٹی کے منی لانڈرنگ کیس بھی تقریباً ختم ہو جائیں گے۔ معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا ہے کہ یہ ہے وہ این آر اوجو اپوزیشن عمران خان سے مانگ رہی ہے لیکن عمران خان این آر او نہیں دیں گے۔ خیال رہے کہ حکومت نے قومی احتساب بیورو قوانین پر مشاورت کیلئے 24 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کے سربراہ شاہ محمود قریشی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 882031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش