0
Sunday 23 Aug 2020 18:15

سی پیک میں روزگار سے متعلق اشتہارات ویب سائٹ پر لگائے جائیں گے، عاصم سلیم باجوہ

سی پیک میں روزگار سے متعلق اشتہارات ویب سائٹ پر لگائے جائیں گے، عاصم سلیم باجوہ
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ جھوٹ اور پروپیگنڈے سے سی پیک کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ سی پیک میں ملازمتوں کے متعلق جھوٹ پر مبنی خبروں کو نظر انداز کیا جائے، سی پیک میں روزگار سے متعلق اشتہارات ویب سائٹ پر لگائے جائیں گے۔ عاصم سلیم باجوہ کا رواں برس کے آغاز میں کہنا تھا کہ پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پیدا ہونے والے روزگار کے مواقعوں سے بھرپور استفادہ حاصل کرے گا۔ سی پیک کا دوسرا مرحلہ مکمل ہونے کے نتیجے میں زراعت اور صنعت کے شعبے میں نئے روزگار کے کثیر مواقع پیدا ہوں گے۔

گزشتہ ماہ بھی سی پیک سے متعلق خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم باجوہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اس منصوبے پر کہیں بھی کام نہیں رکا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ ایسٹ وے ایکسپریس وے پر کام ہو رہا ہے اور ڈی آئی خان سے ژوب تک سڑک کا کام ہورہا ہے، جس سے اسلام آباد براہ راست ژوب سے منسلک ہوگا، اسلام آباد سے ڈی آئی خان تک سڑک بن رہی ہے۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے گزشتہ روز بھی پاکستان میں چین کے سفیر سے ملاقات کی تھی جس میں اہم معاملات پر بات چیت کی گئی۔ چینی سفیر نے سی پیک منصوبوں میں تیزی پر حکومت پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 882034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش